21 اکتوبر 2026 - 00:21
اردن میں 'محفوظ امریکی فوجی کیمپ' کیسے غیر محفوظ ہو گیا؟

امریکہ نے اپنی فوجیں خلیج فارس کی ریاستوں سے نکال کر جنوبی اردن منتقل کر دیں تاکہ خطرے کی حدود سے سے دور ہوجائیں؛ لیکن کاغذی فاصلہ لازمی طور پر میدان میں حفاظت کے مترادف نہیں ہے۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ جنوبی اردن میں تیتین کیمپ پر حملہ جنوبی اردن میں امریکہ کے "محفوظ پشتے" پر ایک اہم ضرب تھا۔

تیتین آپریشن کی اہمیت صرف یہ نہیں ہے کہ ایک فوجی مرکز کو نشانہ بنایا گیا؛ اصل معاملہ فوجیوں کی خفیہ منتقلی کی نشاندہی اور علاقے کے دفاعی نیٹ ورک سے گذرتے ہوئے میزائلوں کی لہر کا ہے، جو اہمیت رکھتا ہے۔

یہ آپریشن واشنگٹن کے لئے ایک سنگین سوال کھڑا کر دیتا ہے: جب آپریشنل گہرائی قائم کرنے اور خطرہ کم کرنے کے لئے منتخب کئے گئے مقامات کا سراغ لگایا جا سکتا ہے اور نشانہ بنایا جا سکتا ہے، تو فورسز کو منتشر کرنے سے ان کی حفاظت کو کیسے اور کس حد تک، یقینی بنایا جا سکتا ہے؟"

تیتین پر حملے کا نتیجہ واضح ہے: فوجیوں کو محاذ سے دور کیا جا سکتا ہے؛ لیکن کیا انہیں خطرے کے میدان سے باہر نکالا جا سکتا ہے؟ اور یہ کہ، کیا مغربی ایشیا میں ایسا کوئی علاقہ ہے جو ایرانی ہتھیاروں کی زد سے باہر ہو؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha